Mama chips by Aziz zulfiqar / ماما چِپس از عزیز ذوالفقار

Mama chips by Aziz zulfiqar /  ماما چِپس از عزیز ذوالفقار


 زیرِ تبصرہ کتاب:- ماما چِپس 

مصنف:- عزیز ذوالفقار 

پبلیشر :- مکتبہ داستان 

صفحات تعداد :- 264

تبصرہ نگار:- محمد عمران اسحاق 


مصنف اپنی اس کتاب کے ایک مضمون " تفریح کا سفر" میں لکھتے ہیں: 

" لطیفہ گوئی زمانۂ قدیم سے انسان کی مرغوب تفریح چلی آرہی ہے ۔ شاہ ہو گدا، بچہ ہو یا بوڑھا ، مرد ہو یا عورت ، ہر زمانے میں ، ہر ملک اور قوم میں لطیفہ گوئی لوگوں کو ہنسانے کا بہترین ذریعہ چلا آ رہا ہے ۔ تفریح انسان کا بنیادی حق ہے بلکہ زندگی کی اہم ترین ضرورت ہے ۔ ماہرِ نفسیات کہتے ہیں کہ زندہ رہنا ہے تو بے تکلّف دوستوں یاروں میں بیٹھ کر خوب ہنسو اور قہقہے لگاؤ ۔"

Mama chips by Aziz zulfiqar /  ماما چِپس از عزیز ذوالفقار

سال کی ابتدا اگر ہنسی مذاق اور قہقہوں کے طوفان سے ہو جائے تو میرا یقین ہے کہ اگر نصیب میں ہوا تو اُس برس کی آخری رات بھی بہترین گزر جائے گی ، اسی یقین کو ذہن میں رکھ کر سال 2025ء کا آغاز ایک ایسی تفریح و مزاح سے بھرپور چٹخارے دار کتاب سے کیا ہے جس کا ہر فقرہ ، ہر لائن ، ہر پیرا ایسی دل چسپی ، مسکراہٹ اور قہقہوں کا طوفان لیے ہوئے ہے کہ پڑھنے والا پڑھنے لگے تو اس کے اردگرد موجود لوگ اُسے شک کی نگاہ سے دیکھنے لگتے ہیں اور اس کی ذہنی حالت پر گفتگو کرنے میں مگن ہو جاتے ہیں مگر انہیں اس قاری کی خوشی ، ہنسی اور سُندّر مسکراہٹوں کا کس طرح اندازہ ہوگا جو اِس کے ہاتھوں میں موجود کتابچے کی نثر ، طنز و مزاح میں بیان کی گئی انسانی خصلتوں اور اس میں لکھی ہوئی گفتگو سے کوسوں دور ہوتے ہیں اس کے علاوہ کتاب پڑھنے والے کو خشک ذہن سمجھ کر اِس کی کتاب دوستی کو دیوانے کی حرکتوں سے تشبیہ دیتے ہیں ۔

Mama chips by Aziz zulfiqar /  ماما چِپس از عزیز ذوالفقار

مصنف عزیز ذوالفقار صاحب کی اس کتاب/کتابچہ کا طنز و مزاح انسان کے تھکے ماندے اعصاب کو سہلا دیتا ہے ، اس کے پریشان چہرے سے گردشِ ایام کی فکروں کو دھوکر رونق لے آتا ہے ۔

اس کے علاوہ یہ کتاب قاری کے روکھے پھیکے ، خشک ہونٹوں پر مسکراہٹیں بکھیرتے ہوئے زندگی جینے کا ہنر سیکھاتی ہے ، اُسے معاشرے میں موجود انسانوں کی اخلاقیات اور بری خصلتوں کے بارے میں کھٹے میٹھے ، پُرتکلف انداز میں آگاہ کرتی ہے ۔

تفریح انسان کی فطرت کا ہی مطالبہ نہیں ہے بلکہ صحت کے لیے بھی بے حد ضروری ہے ، موجودہ وقت جس طرح گزر رہا ہے ، اس میں بہت سے مسائل اور مشکلات کا سامنا ہے ، انسانی اعضا کچے دھاگوں کی طرح ٹوٹ رہے ہیں ، مزاج چِڑ چڑے اور بد مزہ ہوگئے ہیں ، اپنے لیے وقت نہ ہونے کے برابر ہے ۔

مسائل کا حل پریشان ہونے میں نہیں بلکہ پریشانیوں پر قابو پاکر اعصاب کو تروتازہ کرنے میں ہے اس کے لیے طنز و مزاح اور تفریح کا سامان اتنا ہی ضروری ہے جتنا زندہ رہنے کے لیے ہوا ، پانی اور آکسیجن۔

دن بھر کا تھکا ماندہ انسان دنیاوی الجھنوں سے اس قدر پریشان ہوتا ہے کہ وہ چاہتا ہے کہ جب وہ گھر جائے تو اسے ایک ایسی تفریح مل جائے جو اس کی تھکان دور کردے اور اگر یہ تفریح اسے کتابی صورت میں سردیوں کی سرد راتوں میں گرم بستر پر چائے کے ساتھ مل جائے تو بدن کو سکون اور ذہن کو تسکین مل جاتی ہے ، 

تفریح سے بھرپور کوئی کتاب ، رسالہ مل جائے تو سونے پر سہاگہ ہے جو دن بھر کی تلخیوں ، مشقتوں اور مسائل کے مارے ہوئے ذہن و دل کو سہلا دے اور اگلے روز کے لیے بالکل تروتازہ کردے تو انسان کی زندگی اچھی گزر جائے ۔

مصنف محترم عزیز ذوالفقار نے انسان کی اس ضرورت کو انتہائی خلوص ، جانفشانی اور محبت سے پورا کیا ہے ، 264 صفحات کی یہ کتاب تیرہ مزاحیہ مضامین کا مجموعہ ہے جو ایک سے بڑھ کر ایک ہے ۔

اگر آپ بھی زندگی کی الجھنوں ، تھکاوٹوں ، پریشانیوں اور مسائل کا شکار ہو کر گھبرا گئے ہیں تو ایک مرتبہ ان چٹ پٹے مضامین کو ضرور پڑھیں تاکہ آپ اپنے لیے کچھ لمحے جی سکے ۔

Mama chips by Aziz zulfiqar kitab Tabsrah/  ماما چِپس از عزیز ذوالفقار

طنز و مزاح کی یہ خوب صورت کتاب میرے کتاب دوست محترم آصف رانا صاحب نے اپنی لائبریری کی نایاب کتابوں میں سے چُن کر انتہائی مسّرت و محبت کے ساتھ اپنا آٹوگراف لکھ کر چند دوسری کتابوں کے ساتھ انتہائی خوشی سے میری طرف بطور گفٹ روانہ کی تھیں ، ان کا کہنا ہے کہ اپنی طبیعت کو تروتازہ اور ذہنی طور پر خوش رہنے کے لیے طنز و مزاح موجودہ حالات میں بہت ضروری ہے ۔ سر آصف رانا صاحب کا اس شاندارا نتخاب اور تحفے کے لیے بے حد شکر گزار ہوں ۔

مزید تبصروں کے لیے فالو کریں اور تبصرہ آپ کو کیسا لگا اپنی رائے سے آگاہ کمنٹ سیکشن میں ضرور کریں۔

Post a Comment

0 Comments