کتاب: طاقت و اختیار کے 48 قانون
مصنف: رابرٹ گرینی
تبصرہ: نعمان آصف
طاقت ایک ایسی چیز ہے جس کے بارے میں لوگ بہت سارے گروپس میں منقسم ہیں ۔ کئ لوگوں کو لگتا ہے کہ طاقت کا مطلب ہے جسمانی طاقت ، کچھ لوگوں کو لگتا ہے بہت سارے پیسے کو ہی پاور کہتے ہیں ، کچھ لوگوں کو لگتا ہے طاقت بری چیز ہے کچھ کو لگتا ہے طاقت کے بغیر انسان معاشرتی زندگی میں ناکام ہو سکتا ہے۔ لیکن لگ بھگ تمام لوگوں کے ہی پاور کو لے کر نظریات کی نفی رابرٹ گرین نے اپنی مشہور تصنیف "48 Laws Of Power" میں کی ہے۔
![]() |
لنک کے لیے نیچے سکرول ڈاؤن کریں۔ |
اپنی اس کتاب میں رابرٹ گرین نے پاور کے حقیقی معنی کی وضاحت کی ہے۔ یہ کتاب طاقت، حکمت عملی، اور انسانوں کے درمیان تعلقات کے پیچیدہ پہلوؤں کو سمجھانے میں مدد دیتی ہے۔ یہ کتاب ماضی کے بڑے بڑے حکمرانوں، لیڈروں اور تاریخ کے اہم کرداروں کی زندگیوں سے جڑی ہوئی کہانیاں اور اصول پیش کرتی ہے (کہ کس طرح کس شخص نے قانون کی پیروی کر کے پاور حاصل کی اور کس نے گنوائی )جو کہ انسانوں کے درمیان طاقت کے کھیل کو بہتر طریقے سے سمجھنے کے لیے مددگار ثابت ہوتی ہیں۔
اکثر کتابوں کے متضاد اس کتاب میں رابرٹ گرین نے تھیوری کی بجائے تاریخی مثالوں سے ہر ایک قانون کی مکمل وضاحت کی ہے۔ کتاب میں رابرٹ گرین نے پاور کو حاصل کرنے کے 48 قانون بتائے ہیں جن کی پیروی کر کے کوئی بھی انسان پاور کی اونچائیوں تک پہنچ سکتا ہے۔ ہر قانون میں انسانی سوچ کے کسی نہ کسی پہلو کو ایسی ٹھیس پہنائی ہے کہ عام انسان اس کتاب کو پڑھنا ہی چھوڑ دیتا ہے کیوں کے ہر قانون بہت Manipulative لگتا ہے۔
کتاب میں بیان کیے گئے بعض اصولوں میں "اپنی طاقت کو کبھی ظاہر نہ کرو"، "اپنے دشمن کو کمزور کر دو" اور "دوسروں کو قابو میں رکھنے کے لیے انہیں شک میں مبتلا کر دو" جیسے مشورے شامل ہیں۔ ان اصولوں کا مقصد یہ ہے کہ آپ اپنی طاقت کو بہترین طریقے سے استعمال کر سکیں اور مخالفین پر برتری حاصل کر سکیں۔
اگرچہ "48 Laws of Power" ایک بہت مفید اور دلچسپ کتاب ہے، اس میں موجود بعض اصول اخلاقی طور پر متنازع ہو سکتے ہیں۔ مثلاً، بعض قوانین میں طاقت حاصل کرنے کے لیے چالاکی، دھوکہ دہی، اور دوسروں کو زیر کرنے کی تکنیکیں شامل ہیں، جو کسی کے لیے بھی غیر اخلاقی ہو سکتی ہیں۔ اس میں کبھی کبھار طاقت کے حصول کے لیے سخت اور بے رحمانہ حکمت عملیوں کی بھی تجویز کی جاتی ہے۔
"48 Laws of Power" ایک ایسی کتاب ہے جو نہ صرف طاقت کے اصولوں کو سمجھنے میں مدد دیتی ہے بلکہ یہ زندگی کی حکمتوں اور نفسیاتی گہرائیوں کو بھی اجاگر کرتی ہے۔ لیکن یاد رہے کہ ان قوانین کا منفی استعمال آپ کے لئے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے ۔ یہ کتاب کاروبار، سیاست، اور زندگی کے مختلف شعبوں میں حکمت عملی کو سمجھنے کے لیے بہترین ذریعہ ثابت ہو سکتی ہے۔ اگرچہ اس میں بعض اصول آپ کو اخلاقی طور پر بہت زیادہ برے محسوس ہو سکتے ہیں، مگر یہ کتاب آپ کو طاقت اور حکمت کے گہرے پہلوؤں کو سمجھنے کے لیے ایک منفرد زاویہ فراہم کرتی ہے۔
اگر آپ طاقت اور سیاست کے پیچیدہ پہلوؤں میں دلچسپی رکھتے ہیں، تو یہ کتاب آپ کے لیے ایک قیمتی اثاثہ ثابت ہو سکتی ہے۔ اس کتاب کو پڑھنے کے بعد، آپ نہ صرف اپنی زندگی میں حکمت عملی کے استعمال کا بہترین طریقہ سیکھیں گے، بلکہ آپ دوسروں کی نفسیات کو بھی بہتر طور پر سمجھ سکیں گے اور پاور کے استعمال سے اپنی زندگی میں مکمل تبدیلی اور آسانی لا سکتے ہیں۔
0 Comments
Thank you